وزیراعظم شہباز شریف سے نئی پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان سے ملاقات، کامیاب بولی پر مبارکباد

0

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی بولی جیتنے والی کمپنیوں او زی ڈویلپرز (سیالکوٹ) اور ایف کے ایس (حیدرآباد) کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور بورڈ کی انتظامیہ کو شفاف بولی کے انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا کہ بولی کی براہِ راست نشریات نے اس عمل کی شفافیت اور ساکھ کو واضح کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ ملے گا، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی اور لیگ کی عالمی مقبولیت کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں پاکستان ایچ بی ایل سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے 9 بڈرز میں بولی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 7ویں ٹیم ‘حیدر آباد’ 175 کروڑ جبکہ 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.