مصطفی عامرکیس: ملزم ارمغان کی ضمانت منظور

0

کراچی: کراچی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی جانب سے دائر درخواست پر غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کر دیا جائے۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سال 2025 میں ملزم کے خلاف انکوائری مکمل کی جا چکی ہے، تاہم استغاثہ کی جانب سے ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ وکیل کے مطابق نہ تو ملزم کے خلاف کسی قسم کی شکایت درج ہے اور نہ ہی کوئی گواہ سامنے آیا ہے، جس کی بنیاد پر اس مقدمے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضے پورے ہونے پر ملزم کو اس مقدمے میں مزید حراست میں رکھنے کا جواز نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ ملزم ارمغان اس وقت مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کا بھی سامنا کر رہا ہے، جو تاحال عدالت میں زیرِسماعت ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.