رنویر سنگھ کی فلم ‘دھریندر‘ نے اب تک باکس آفس پر کتنی کمائی کی ہے؟

0

ممبئی :رنویر سنگھ کی فلم ‘دھریندر’ ریلیز ہونے کے 2 ہفتے گزرنے کے باوجود باکس آفس پر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ادیتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنجے دت، اکشے کھنہ، آر مادھون، ارجن رامپال اور سارا ارجن جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔ جیو اسٹوڈیوز اور بی 62 اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی فلم میں لیاری کا منفی تاثر پیش کرنے پر فلم بینوں اور مبصرین کی طرف سے اسے تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

انڈسٹری رپورٹس کے مطابق 17 دن مکمل ہونے پر فلم کی بھارت میں نیٹ کمائی تقریباً 555.75 کروڑ انڈین روپے جبکہ گراس کلیکشن 666.75 کروڑ انڈین روپے تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی سطح پر فلم کی مجموعی کمائی 852.75 کروڑ انڈین روپے بتائی جا رہی ہے، جس میں 186 کروڑ انڈین روپے بیرونِ ملک سے حاصل ہوئے ہیں۔

18ویں روز بھی فلم کی کمائی جاری ہے اور اب تک 8.09 کروڑ کماچکی ہے، تاہم حتمی اعداد و شمار سامنے آنا باقی ہیں۔ہفتے کو کمائی 34.25 کروڑ انڈین روپے رہی۔ اتوار کو فلم نے 38.25 کروڑ انڈین روپے کمائے اور یوں تیسرے ویک اینڈ کی مجموعی کمائی 95 کروڑ انڈین روپے تک پہنچ گئی۔

تجارتی ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو فلم جلد 900 کروڑ اور ممکنہ طور پر 1000 کروڑ انڈین روپے بھی عبور کر سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.