وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

0

اسلام آباد:وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی آئین پاکستان کی شق 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت 5 سال کے لیے کی گئی ہے۔

اسی دوران وزارت دفاع نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ یہ توسیع 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی اور آئین پاکستان کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے تحت کی گئی ہے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ اسی سمری کے ساتھ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.