پاکستان روڈ سیفٹی کے عالمی ایجنڈے میں سرگرم ، نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار کی یو این سپیشل ایلچی ژاں ٹوڈ سے ملاقات

0

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے روڈ سیفٹی، ژاں ٹوڈ (Jean Todt) سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے درمیان سڑکوں کی حفاظت اور ٹریفک نظم و ضبط کے فروغ کے لیے جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ نے ژاں ٹوڈ کی موٹر اسپورٹس، فلاحی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں روڈ سیفٹی کو قومی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، اور حکومت شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے سڑکوں کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے روڈ سیفٹی فنڈ، یو این اکنامک کمیشن فار یورپ (UNECE) اور دیگر متعلقہ عالمی اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل کو مزید فروغ دے گا۔

ژاں ٹوڈ نے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ عالمی سطح پر روڈ سیفٹی کے لیے پاکستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ملاقات میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری، عوامی آگاہی مہمات، ڈرائیونگ کے جدید نظام، اور حادثات کی شرح میں کمی کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.