مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی
جریدے ’دی وائر‘ کے مطابق مودی سرکار کے ریاستی جبر نے لداخ کے عوام کو ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔ایپکس باڈی لیہہ اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے لداخ کو ریاستی درجہ دینے اور چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ دہرا دیا۔
مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ یہ غلط فہمی دور کرے کہ علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انصاف اور آئینی حقوق کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔
رہنماؤں کے مطابق مودی حکومت دھمکیوں، گرفتاریوں اور فائرنگ جیسے ہتھکنڈوں سے عوامی آواز نہیں دبا سکتی۔دی وائر کے مطابق لیہہ میں حالیہ احتجاج کے دوران فورسز کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
