زہران ممدانی کو ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا:صدر ٹرمپ

0

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی پر تنقید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممدانی کو ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں امریکی نے میئر نیویارک کے لیے  ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار  زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممدانی کو امریکی حکومت سے تاریخی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق زہران ممدانی کو وعدے پورے کرنے کے لیے امریکی صدر سے رقم چاہیے ہوگی اور زہران کو پیسے نہیں دیے جائیں گے، اس لیے انہیں ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ زہران ممدانی ری پبلکن پارٹی کیلئے بہترین ثابت ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.