پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا ملائیشیا کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر اظہارِ تشکر
اسلام آباد :وزارتِ خارجہ نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کا پاکستان میں جاری سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے لیے بروقت اور فراخدلانہ تعاون پر گہری قدردانی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ملائیشیا کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ مدد نہ صرف پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے بلکہ عالمی سطح پر مشکل گھڑی میں تعاون کی اہم مثال بھی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بار بار آنے والی موسمیاتی تبدیلی سے جڑی آفات اس بات کو اجاگر کرتی ہیں کہ دنیا کو مل کر اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
