پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچاؤ اور مالی چوری کی روک تھام کا معاہدہ

0

نیویارک:ڈپٹی وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر لیتھوانیا کے قائم مقام وزیرِ خارجہ کیسٹٹس بدریس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، تجارتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے باہمی تجارت کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان "دوہرے ٹیکس سے بچاؤ اور مالی چوری کی روک تھام کے کنونشن” پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔

نیویارک:ڈپٹی وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹراسحاق ڈار سے لیتھوانیا کے قائم مقام وزیرِ خارجہ کیسٹٹس بدریس سے ملاقات کر رہے ہیں/فوٹو۔۔الجریدہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.