وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

0

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران کئی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی تقریب شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی رہنماؤں کی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے معاملات پر گفتگو ہو سکے۔اس کے علاوہ وہ مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے اس سب سے بڑے سالانہ اجتماع میں وزیراعظم کی شرکت نہ صرف کثیرالجہتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرے گی بلکہ امن اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے دیرینہ تعاون کو بھی اجاگر کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.