وزیر خزانہ کی شام کے سفیر سے ملاقات، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

0

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے شام کی بہتر ہوتی صورتحال پر خوشی کا اظہار کیا اور امریکی پابندیاں اٹھائے جانے کی امید ظاہر کی۔شام کے سفیر نے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.