قطر امریکا کا خاص اتحادی ہے، اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا:صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کےدوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیتےہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطرکے امیر عظیم رہنما ہیں۔
ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے ان کا کیا پیغام ہے؟جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔
The Epstein files are not in Venezuela https://t.co/TatojBY2II
— PatriotTakes 🇺🇸 (@patriottakes) September 14, 2025
دوسری جانب روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس پرپابندیاں لگانےکےلیےتیارہیں اور یورپ کو بھی امریکاکے مطابق اقدامات کرناہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سےبڑی مقدار میں تیل خرید رہاہے اور امریکا نہیں چاہتاکہ یورپ روس سےتیل خریدے۔ یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی صدر بھارت پر بھی بھاری ٹیرف عائد کرچکے ہیں۔
