اسحاق ڈارسے مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
اسلام آباد:ڈپٹی وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلیفون کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے دوحہ پر غیر اعلانیہ اور غیر قانونی حملوں کی شدید مذمت کی اور آئندہ ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی تیاریوں اور تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس اتوار 14 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہوگا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ نے مسلم امہ کے اتحاد اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
