انڈوں سے حملے کے بعد چاہت فتح علی خان دلبرداشتہ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

0

لندن :معروف گلوکار اور سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت چاہت فتح علی خان پر ایک تقریب میں انڈوں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ شدید دل برداشتہ ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ روتے ہوئے اپنی مایوسی اور دکھ کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے لیے دل سے گاتے ہیں اور انہیں اس طرح ذلیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ان کے مطابق وہ اپنی محنت سے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس واقعے نے ان کا دل توڑ دیا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی افراد نے ان کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اس واقعے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.