سعودی ولی عہد کا اماراتی صدر سے رابطہ، ایران کے بلاجواز حملے کی مذمت

0

ریاض :سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ایران کے بلاجواز حملے کی مذمت کی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔سعودی وعلی عہد نے یو اے ای کو نشانہ بنانے والے بلاجواز ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔اس کے علاوہ سعودی ولی عہد نے یو اے ای کی سلامتی اور استحکام کے دفاع میں ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.