پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد کی فراہمی

0

راولپنڈی:پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن  کرتے ہوئے  انسانی ہمدردی کی بنیادپر ایم وی گوتم پر موجود6  بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد کی فراہم کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی اطلاع موصول ہوتے ہی ​پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاز پر موجود بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.