امریکی اور چینی صدورکی ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں سب سے اوپر ہوگی، چین
نیویارک :اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہےکہ امریکی اور چینی صدورکے درمیان ملاقات میں آبنائے ہرمز اور جنگ بندی ایجنڈے میں سب سے اوپر ہوگی۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ میں چینی سفیرکا کہنا تھا کہ ایران امریکا جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بندش کا معاملہ ویسے ہی چین کی ہنگامی ترجیحات میں شامل ہے، آنے والے دنوں میں امریکا اور چینی صدورکےدرمیان ملاقات میں یہ دو معاملات سرفہرست ہوں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان 14 اور 15 مئی 2026 کو بیجنگ میں اہم ملاقات شیڈول ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
