ایران کیساتھ مسلح کشیدگی ختم ہو گئی، ٹرمپ کا کانگریس کو خط
واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کی مسلح کشیدگی ختم ہو گئی ہے۔
ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود ایسا مؤقف اختیار کرنے سے ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے لیے کانگریس سے منظوری حاصل کرنے کی مجبوری سے بچ سکے گی۔
ٹرمپ نے خط میں لکھا کہ اس دوران جب ان کی حکومت پائیدار امن کی کوشش کر رہی ہے، جنگ بھی جاری رہ سکتی ہے۔
کانگریس کے اسپیکر مائیک جونسن اور سینیٹ کے صدر چک گراسلی کے نام خط میں ٹرمپ نے لکھا کہ ایران سے 28 فروری کو جو مسلح کشیدگی شروع ہوئی تھی وہ اب ختم ہو چکی ہے تاہم خط میں ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ممکن ہے یہ تنازعہ ابھی مکمل طور پر حل نہ ہوا ہو۔
