ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

0

اسلام آباد:وزیراعظم آفس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے، طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اورکامرس سیکرٹری کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

وزیراعظم آفس نے بتایاکہ اس معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا، کمیٹی بلا کسی تفریق کے فریقین اور متاثرین کو سنے گی۔کمیٹی ایک ہفتے میں معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم کوپیش کرے گی۔ وزیراعظم نے معاملے پرحتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ کوکارروائی سے روک دیا۔

ون کانسٹیٹیوشن بلڈنگ سےمتعلق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نےفیصلہ سنایا تھا اور بلڈنگ کی لیز منسوخی کے سی ڈی اے کے فیصلے کوبرقرار رکھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیز منسوخی کے خلاف نجی کمپنی کی درخواست مسترد کی۔ سی ڈی اے انتظامیہ پولیس کے ہمراہ گزشتہ رات ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ لینےپہنچی اور بلڈنگ خالی کرنےکیلئے ہفتےکی رات 12 بجے تک کی ڈیڈلائن دی۔

پولیس حکام کے مطابق ون کانسٹیٹیوشن ایونیوبلڈنگ کےہرٹاورمیں 22 فلور، ہرفلور پر7 فلیٹس ہیں، ایونیو کی زیادہ تربلڈنگ خالی، صرف چند فلیٹس میں لوگ مقیم ہیں۔سی ڈی اے ذرائع نے بتایاکہ بلڈنگ میں فائیواسٹار ہوٹل بنایا جانا تھا جسے فلیٹس میں تبدیل کردیاگیا اوراسلام آباد کو ایک پرائم فائیو اسٹار ہوٹل سے محروم کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.