آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر عراقچی کا امریکی صدر کو جواب

0

تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر اپنی ٹوئٹ میں جواب دیا ہے۔

 ساتھ ہی عباس عراقچی نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو  بھی لگائی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دیا تھا، پھر کہا تھا بڑی غلطی ہوگئی۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کردیا جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔

 عباس عراقچی نے کہا ‘امریکی صدر پینٹاگون کی گھڑی ہوئی اصطلاح کے بجائے خلیج فارس کی درست استعمال کرتے ہیں، ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک سنگین غلطی ہے ‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.