اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، علاقائی پیشرفت پر گفتگو

0

اسلام آباد:سعودی عرب کے سفیر برائے پاکستان نواف بن سعید احمد المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اہم علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے سعودی عرب کی حمایت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.