وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیویٹ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے فیشن سینس، انداز گفتگو کی مداح

0

واشنگٹن :وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اپنی زچگی کی چھٹیوں  کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی حمایت میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں صدر ٹرمپ اور اعلیٰ حکام کے قریب ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد کیرولین لیویٹ نے اپنی چھٹیاں منسوخ کر کے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور وہ وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ڈنر سمیت شاہ چارلس اور ملکہ کومیلا کے دورہ امریکہ کے دوران بھی متحرک نظر آئیں۔

خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے شاہی مہمانوں کے اعزاز میں دیے گئے اسٹیٹ ڈنر کے بعد کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پر میلانیا ٹرمپ کے اندازِ گفتگو اور فیشن سینس کو بھرپور انداز میں سراہا۔

 انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں میلانیا ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیشن اور کلاس کے معاملے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

اس پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مخالفین میلانیا ٹرمپ سے اسی لیے نفرت کرتے ہیں کیونکہ ان جیسا بننا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں۔کیرولین لیویٹ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں (حقائق) لکھ کر خاتونِ اول کی تعریف کی تائید کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.