پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا، بھارت کیلئے ویک اپ کال قرار

0

نئی دہلی:امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے مؤثر کردار کو عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ اسے بھارت کے لیے ایک اہم سفارتی اشارہ اور “ویک اپ کال” قرار دیا جا رہا ہے۔

سنگاپور کے ایک نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ سفارتی پیش رفت میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے خطے میں اس کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے قوم پرستانہ بیانیے نے پاکستان کے خلاف کشیدگی کو بڑھایا، جبکہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر مثبت پیش رفت دکھائی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پاکستان کی ثالثی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے “ناقابلِ یقین حد تک مؤثر” کردار ادا کیا ہے اور اس عمل کو اسی ذریعے سے جاری رکھنا اہم ہوگا۔

ادھر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کے مطابق ایران کو ثالثی کے لیے پاکستان پر اعتماد حاصل ہے، اور موجودہ صورتحال میں پاکستان ایک قابلِ قبول اور مؤثر رابطہ کار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے بلکہ خطے میں اس کے کردار کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.