ایرانی بحریہ مکمل طور پر تیار ہے، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کادشمنوں کو سخت جواب دینے کا اعلان
تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ دشمنوں کو نئی اور “تلخ شکست” دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دیگر یونٹس کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع میں سرگرم ہیں اور مختلف محاذوں پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق ایرانی افواج نے دشمن کی کمزوری کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے اور وہ زمین، سمندر اور فضائی حدود کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایرانی ڈرون اور دفاعی صلاحیتیں خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کر رہی ہیں، اور بحریہ بھی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے، اور ایران کا دفاع پورے خطے کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے، اور واشنگٹن کی پالیسی غیر واضح ہے۔
خطیب زادہ نے مزید کہا کہ ایران اپنے دفاعی مؤقف پر قائم رہے گا اور صورتحال کے اختتام تک اپنی سلامتی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا، تاہم جنگ کو حل نہیں بلکہ مزید مسائل پیدا کرنے والا عمل قرار دیا۔
