وزیراعظم کادورہ ترکیہ ، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے
انطالیہ:وزیراعظم شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال گورنر ہلوسی شاہین نے کیا۔ہوائی اڈے پر پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے، جہاں وہ "لیڈرز پینل” کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی شامل ہیں۔
