بنوں:تین پولیو ورکرز نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ،پولیس کا سرچ آپریشن

0

بنوں: ضلع بنوں کے علاقہ جھنڈوخیل میں نامعلوم افراد نے تین پولیو ورکرز کو اغوا کر لیا ہے، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے پولیو ورکرز کی شناخت کریم اللہ، مشکوٰۃ اللہ اور شاہ زیب کے ناموں سے ہوئی ہے، جو معمول کی ڈیوٹی کے سلسلے میں علاقے میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ ورکرز دواڑ کالونی نورملی جھنڈوخیل بی ایچ یو غازی مرجان میں انسداد پولیو مہم کے تحت فرائض انجام دے رہے تھے، جہاں سے انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ممکنہ طور پر مغویوں کی بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.