ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کر دی، 10 نکاتی مطالبات پیش

0

تہران: ایران نے عارضی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہوئے نقصانات کے ازالے، پابندیوں کے خاتمے اور تنازع کا مستقل حل یقینی بنانے کے لیے اپنے مطالبات پیش کر دیے ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل بھی بھجوایا ہے، اور سینئر ایرانی عہدیدار نے تصدیق کی کہ اسلام آباد کی جانب سے ایران کو جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے 10 نکاتی جواب میں آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے ضابطہ کار بھی شامل ہیں، جس سے خطے میں سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بدلے کسی قسم کی ڈیڈلائن قبول نہیں کرے گا اور آبنائے ہرمز کی مکمل رسائی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی حملوں کا ممکنہ جواب صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.