جنگ اسرائیل کی مسلط کردہ ، اس محاذ آرائی کیلئے تیار تھے ، ہم نے اپنے دفاع کی صلاحیت ثابت کر دی : ایرانی اسپیکر

0

تہران:ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس محاذ آرائی کے لیے تیار تھے اور ہم نے اپنے دفاع کی صلاحیت ثابت کر دی ہے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ یہ جنگ اسرائیل کی مسلط کردہ ہے، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سکیورٹی کی خرابی اور نقصانات نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے وجود کے تحفظ کے لیے خطے میں امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے پر مجبور ہونا پڑا۔ ایران کے خلاف کشیدگی میں کسی بھی اضافے کا جواب خطے میں امریکی مفادات کے خلاف فیصلہ کن اور وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ خطے کے ممالک غیر ملکی مداخلت کے بغیر دوطرفہ اور کثیرالجہتی کیورٹی معاہدوں کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں، خطے میں عدمِ تحفظ کے بنیادی محرکات کو ختم کرنا ہوگا اور سکیورٹی امریکا اور اسرائیل کے بغیر قائم کی جانی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.