پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے سے تباہ کر نے کا دعویٰ
تہران :پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے سے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بلند و بالا عمارت کے قریب دھماکے کی آواز اور آگ کا بڑا گولہ فضا میں اٹھتا دکھائی دیا۔
ایرا نی میزائل حملوں کے دوران شہریوں نے اسرائیلی وزیر کے گھر میں قائم شیلٹر میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن وزیر نے دروازہ ہی نہیں کھولا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے آج امریکا کیلئے سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2کروز میزائل تباہ کیے۔
