اماراتی وزیر پیٹرولیم  کی  ایران پر سخت تنقید، عالمی برادری سے آبنائے ہرمز کھلوانے کی اپیل

0

ابوظہبی: اماراتی وزیر پیٹرولیم سلطان احمد جابر  نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فوری اور فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ آبنائے ہرمز کھولا جا سکے۔

ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مداخلت ناقابلِ قبول ہے اور اس سے عالمی معیشت پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہرمز کی بندش عالمی توانائی مارکیٹ اور معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

سلطان احمد جابر  نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت مناسب کارروائی کی جائے تاکہ اس اہم سمندری گزرگاہ کی حفاظت اور عالمی توانائی کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.