ہرون گلوبل رِچ لسٹ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پھر امیر ترین افراد میں شامل
ممبئی:بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی مجموعی دولت ایک بار پھر دنیا کی امیر شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی کل دولت تقریباً 1.3 ارب ڈالر یعنی تقریباً 10 ہزار 800 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ہرون گلوبل رچ لسٹ میں اُن کی شمولیت کی بنیادی وجہ بالی ووڈ میں اُن کا امیر ترین اداکار ہونا ہے۔
5 مارچ کو جاری کی گئی اور اس میں دولت کا حساب 15 جنوری تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔اگرچہ شاہ رخ خان اس سال بھی فہرست میں موجود ہیں لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں ان کی دولت میں تھوڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھارت 308 ارب پتی افراد کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے، جب کہ چین اور امریکا پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
