خطے میں امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ بینکوں کو نشانہ بناسکتے ہیں: ایرانی فوج
تہران :ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ معاشی اور بینکاری مفادات کو نشانہ بناسکتا ہے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے میں ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد دشمن نےخطے میں امریکا و اسرائیل سے وابستہ معاشی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے پر مجبور کردیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام ایسے بینکوں اورمالیاتی اداروں سےدور رہیں جو امریکا یا اسرائیل سے منسلک ہیں۔
