طالبان رجیم کی سرحدی خلاف ورزی پر پاکستان کا بھرپور جواب، 133 افغان اہلکار ہلاک، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

0

اسلام آباد:افغان طالبان نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا، دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اب تک 30 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بناکر تباہ کیا جاچکا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں بتایا کہ افغان طالبان رجیم نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے کے پی کے مختلف سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر فوری اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔

وزارت اطلاعات افغان طالبان نے چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ میں سرحدی خلاف ورزی کی، پاکستان کے جواب پر افغانستان کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جبکہ ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر میں بھرپور جواب دیا گیا۔

اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔ سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان جانب سے جارحیت پر فوری ٹینکوں کا استعمال کرتے ہوئے طالبان کی کئی پوسٹیں تباہ کردیں جبکہ متعدد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔سکیورٹی فورسز نے آرٹلری فائر سے افغان طالبان رجیم کا سیکٹر ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جیسا جواب مشرقی سرحد پر بھارت کو دیا تھا اب ویساہی بھرپورجواب مغربی سرحد پردیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسی ریاست ہے جو بچوں کوخودکش بمباربناکربھیجتی ہے، دہشت گردی کےعلاوہ ان کی کچھ اورکرنے کی جرات نہیں ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کوپاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری کوشش رہی ہے کہ معاملات بات چیت کےذریعےحل کیےجائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.