او آئی سی اجلاس میں شرکت  کے لئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

0

جدہ :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق، او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب فواد شیر، اور قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران اہم سفارتی سرگرمیاں متوقع ہیں، جبکہ او آئی سی اجلاس میں امتِ مسلمہ کو درپیش اہم چیلنجز اور عالمی و علاقائی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ باہمی تعاون، یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اپنے ہم منصب رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی استحکام سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.