اسلام آباد : ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کا میاں بیوی پر تشدد، ویڈیو وائرل
اسلام آباد میں ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔پولیس کے مطابق اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف ایٹ میں ان کے گھر کے باہر روکا اور شناختی کارڈ چیک کروانے کا کہا۔
پولیس نے بتایا کہ اس دوران ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں اور میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔آئی جی اسلام آبادنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔
اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے شہری کو اس کی بیوی کے سامنے پیٹ ڈالا، آئی جی کا نوٹس، تمام اہلکار معطل، بتایا جا رہا ہے شہری کی جانب سے شناختی کارڈ نہ دکھانے پر تلخ کلامی ہوئی۔۔!! pic.twitter.com/sTtgoZIudJ
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 20, 2026
