جیل میں سگریٹ نوشی کیلئے جگہ مختص کی جانی چاہیے: راج پال یادیو کی انوکھی فرمائش

0

ممبئی:بالی وڈ اداکار راج پال یادیو نے جیل میں سگریٹ نوشی کیلئے جگہ مختص کرنے کی فرمائش کردی۔

اداکار راج پال یادیو نےچیک باؤنس کیس میں عدالتی احکامات کے مطابق خود کو جیل حکام کے حوالے کردیا تھا تاہم بدھ کے روز اداکار نے جیل سے رہائی حاصل کرلی جس پر انہوں نے فلمی برادری اور پرستاروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

جیل سے رہائی کے بعد ضلع شاہجہاں پور میں اپنے آبائی گاؤں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج پال یادیو نے کہا کہ انہیں لوگوں سے بے پناہ محبت ملی۔

جیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیلوں کے اندر بھی سگریٹ نوشی کے لیے مخصوص جگہ ہونی چاہیے، جیسے کہ ریلوے اسٹیشنز اور ہوائی اڈوں پر سہولیات دستیاب ہوتی ہیں۔

اداکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جیلوں کو اصلاحی مراکز کے طور پر کام کرنا چاہیے جہاں قیدیوں کو تبدیلی کے لیے منظم مواقع فراہم کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.