پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد مودی “گھر کا رہا نہ گھاٹ کا”: وزیر دفاع
اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک مضبوط قومی شناخت بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔
خواجہ محمد آصف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کی مذمت پر بھی یکجا نہیں ہو پاتے، حالانکہ اختلافات اپنی جگہ لیکن دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ناگزیر ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جوانوں کی قربانیاں کسی صورت سیاست کی نذر نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں مذہبی منافرت کو جان بوجھ کر ہوا دی گئی جس کے منفی اثرات آج تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی صورتحال پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پوری دنیا میں سبکی کا شکار ہوا۔ ان کے بقول پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد مودی “گھر کا رہا نہ گھاٹ کا”، اور اس شکست نے بھارت کی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔
