ایران کی جانب بحری بیڑہ روانہ، مگر استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا: ٹرمپ

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب امریکی بحری بیڑہ روانہ کر دیا گیا ہے، تاہم بہتر یہی ہوگا کہ اسے استعمال نہ کرنا پڑے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے کئی بڑے اور طاقتور جنگی جہاز ایران کی طرف بڑھ رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، ماضی میں بھی ایران سے مذاکرات ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی یہ عمل جاری رہے گا۔

امریکی صدر  نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ کاروبار کرنا برطانیہ کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور یہ تعاون مستقبل میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، اور اتحادی ممالک کو چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔کیوبا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں کیوبا کی موجودہ حکومت زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.