راولپنڈی: مبینہ جعلی پولیس مقابلہ عدالت کا بڑا حکم جاری

0

راولپنڈی: عدالت نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں اہم حکم دیتے ہوئے سی سی ٹی افسران کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ کسی شہری کو گھر سے گرفتار کر کے قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور سزا و جزا کا اختیار صرف عدالتوں کو حاصل ہے۔ جج نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے نعیم عرف گڈو کے اغوا کا معاملہ ثابت ہوتا ہے۔ نعیم عرف گڈو کو 30 نومبرکو گھر سے گرفتار کیا گیا، اور بعد ازاں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا۔

یہ کارروائی مقتول کی بہن کی درخواست پر کی گئی، جس میں عدالت نے مقدمہ درج کرنے اور قانونی کارروائی کے آغاز کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.