نصیب سے بڑھ کر شہرت ملتی ہے نہ فالوورز، صبا فیصل نے تنقید پر خاموشی توڑ دی
کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ بیانات پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا ٹرولرز پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں صبا فیصل نے بعض سوشل میڈیا پیجز کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو بات کا رخ بدل دیتے ہیں، مت کریں یہ سب۔ جو ہے، جتنا آپ کے نصیب میں ہے اس سے زیادہ نہ شہرت ملے گی نہ فالوورز۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صبا فیصل ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شادی کے بعد نئی نویلی دلہن کے سسرال میں رویے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
