کراچی : واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

0

کراچی: شہر کے علاقے منگھوپیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک 5 سالہ معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی، جو حادثے کے وقت اپنے محلے کی گلی میں کھیل رہا تھا۔ پولیس نے موقعِ حادثہ پر پہنچ کر واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

حادثے کے بارے میں بچے کے والد عباس نے بتایا کہ واٹر ٹینکر گلی میں پانی چھوڑنے کے بعد واپس جا رہا تھا جب وہ ریورس کرتے ہوئے عارف کو کچل گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈرائیور کے کان میں ہینڈ فری لگا ہوا تھا، جس کی وجہ سے لوگوں کے شور مچانے کے باوجود اس نے گاڑی کو بروقت روکنے میں ناکامی دکھائی۔

علاقہ مکینوں نے بھی ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے اور عارف موقع پر ہی جانبر نہ ہو سکا۔ عارف کے والد نے کہا کہ واٹر ٹینکر چلاتے ہوئے ڈرائیور چند پیسوں کی لالچ میں بچوں کی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جانب داری کے بغیر انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ دار ملزم کو سخت سزا دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.