وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش میں نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ بھی شامل، سیاسی استحکام کے لیے بڑے فیصلے ناگزیر

0

 اسلام آباد: سینیٹر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی معاملات میں آگے بڑھنے کے لیے بڑے فیصلے کرنا لازمی ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب چار بڑے سیاسی رہنما ایک صفحے پر ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا اتفاق ضروری ہے۔

راناثنااللہ نے مزید کہا کہ پانچویں فریق کا نام لینے کی ضرورت نہیں، سب کو معلوم ہے کہ کس کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑے فیصلے کرنے کے بغیر سیاسی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

سینیٹر نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کئی بار مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں اور ان مذاکرات میں نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ خود براہ راست بات نہیں کر سکتی، تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مذاکرات کریں، جس پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور یہ خوش آئند بات ہے۔

راناثنااللہ نے واضح کیا کہ ملک کی سیاسی استحکام کے لیے چاروں بڑے رہنماؤں کا ایک پلیٹ فارم پر آنا ناگزیر ہے تاکہ اہم فیصلوں پر اتفاق رائے پیدا ہو اور ملک میں سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔انہوں نے زور دیا کہ سیاسی قیادت کو اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے، ورنہ سیاسی عدم استحکام کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.