عادل راجہ اور دیگر ملزمان کی حوالگی برطانیہ سے فوری یقینی بنائی جائے:عوام کا مطالبہ

0

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے بھگوڑے عادل راجہ سمیت دیگر ملزمان کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے مقدمہ میں 2،2 بار عمر قید کی سزا سنا دی، جس کے بعد عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں اور انہیں برطانیہ سے پاکستان واپس لایا جائے تاکہ عدالت کے فیصلے پر مؤثر عمل درآمد ممکن ہو سکے۔

سزا پانے والے دیگر ملزمان میں حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر، معید پیرزادہ، سید اکبر حسین اور شاہین صہبائی شامل ہیں۔

عوامی سطح پر زور دیا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ "ایکسٹراڈیشن پالیسی” پر مؤثر عمل درآمد کیا جائے کیونکہ مجرمان کی حوالگی میں تاخیر اور قانونی پیچیدگیاں انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں، جنہیں فوری طور پر دور کرنا ضروری ہے۔یہ فیصلہ ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف سخت موقف اور ملکی تحفظ کے لیے عدالتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.