سینیئر بالی ووڈ اداکار ستیش شاہ 74برس کی عمر میں انتقال کرگئے
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فلم ساز اشوک پانڈت کے مطابق ان کی موت گردوں کے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔
بھارتی اداکار اشوک پانڈت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ستیش شاہ کی طبیعت اچانک گھر پر خراب ہوئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی میت کو جلد باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر منتقل کیا جائے گا۔
اشوک پانڈت نے کہا کہ ستیش شاہ کا انتقال بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ وہ ایک شاندار اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت عمدہ انسان بھی تھے۔
ستیش شاہ نے اپنے طویل فنی کیریئر میں جانے بھی دو یارو، سارابھائی ورسز سارابھائی، میں ہوں نا اور اوم شانتی اوم سمیت کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔
