شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے خود کش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ کردی، 3 خوارج ہلاک

0

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جہاں خودکش حملے کے لیے گاڑی تیار کی جارہی تھی۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔یہ کارروائی پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری مسلسل انسداد دہشتگردی مہم ’عزمِ استحکام‘ کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہے۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.