وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

0

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن علاقائی سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ بھی میرا پختہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ اس اہم اور فوری مفاہمت کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے اہم کردار کی بھی تعریف کرتا ہوں جو اس جنگ کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ میں اس بات کا بھی قوی یقین رکھتا ہوں کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر عملدرآمد خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہم ملاقات طے ہے، جس کے بعد دونوں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، ملاقات میں غزہ کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.