ٹانک: نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے صدر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا

0

ٹانک:خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن کمیٹی کے صد ر کو قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں کوٹ خدک کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے مسلح افراد نے امن کمیٹی کے صدر کے گھر پر فائرنگ کردی۔

ڈی پی او شبیر حسین شاہ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے صدر صلاح الدین جاں بحق اور ان کے بھائی زخمی ہوئے ہیں۔صلاح الدین کی لاش اور زخمی کو ہیڈکوارٹرہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ۔ڈی پی او کے مطابق  واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.