کینیڈا میں گرفتار خالصتانی رہنما اندر جیت سنگھ گوسل ضمانت پر رہا، اجیت ڈوول کو چیلنج

0

ٹورنٹو:کینیڈا میں گرفتار ہونے والے خالصتانی تنظیم سکھ فار جسٹس کے منتظم اندرجیت سنگھ گوسل کو گرفتاری کے ایک ہفتے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

رہائی کے فوراً بعد انہوں اپنے قریبی ساتھی اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے ساتھ مل کر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی چیلنج کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اندرجیت سنگھ گوسل کو اونٹاریو سینٹرل ایسٹ کریکشنل سینٹر سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہیں۔’گروپتونت سنگھ پنوں کا ساتھ دینے اور 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم کرانے کے لیے۔ دہلی بنے گا خالصتان۔‘

اسی موقع پر گروپتونت سنگھ پنوں نے اجیت ڈوول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں کینیڈا، امریکا یا کسی یورپی ملک میں آ کر ان کی گرفتاری یا حوالگی کی کوشش نہیں کرتے۔ ’ڈوول، میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔‘

گروپتونت سنگھ پنوں نے، جو بھارت میں کالعدم تنظیم سکھس فار جسٹس کے سربراہ ہیں، حال ہی میں بھارت کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے الزام میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے آزادیٔ ہند کے موقع پر لال قلعے پر پرچم کشائی روکنے والے کو 11 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

بھارت اور کینیڈا کے تعلقات ماضی میں خالصتانی علیحدگی پسندوں کے لیے اوٹاوا کے نرم رویے کے باعث کشیدہ رہے ہیں، تاہم حالیہ گرفتاریوں نے نئی دہلی کو اس ضمن میں پر امید کردیا تھا لیکن اس قدر جلد ضمانت ملنے پر بھارت نالاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.