پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوشی دیدنی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بدھ کے روز ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے گئے۔ اس تاریخی موقع کی مناسبت سے دونوں ممالک میں سرکاری سطح پر خصوصی تقاریب اور سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا۔
The Kingdom Tower in Riyadh, tonight
🇸🇦🇵🇰#SaudiArabia #Pakistan pic.twitter.com/dXrgtvnj41— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 17, 2025
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اہم عمارات اور نمایاں مقامات کو سعودی اور پاکستانی پرچموں سے مزین کیا گیا، اسی طرح پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی متعدد سڑکوں، سرکاری عمارات اور دیگر اہم مقامات کو قومی پرچموں اور دلکش روشنیوں سے سجایا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کے بعد صارفین بھی اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔
Islamabad is being decorated right now with banners and flags of Saudi Arabia and Pakistan friendship. A history is in making! pic.twitter.com/dfvnwEtm64
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) September 17, 2025
تقی عثمانی نے لکھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترک دفاع کا معاہدہ مدت کے بعد ایک خوشی کی خبر ہے جسکا گرم جوش خیر مقدم کرنا چاھئے اللہ تعالیٰ دونوں ملکوں کی حفاظت فرمائیں اور انہیں پوری امت کے لیے بہترین مثال بننے کی توفیق بخشیں آمین۔
