بھارتی اداکار کا جیل میں ساتھی ملزم پر تشدد، ملزمان نے تنگ آکر جیل حکام کو درخواست دیدی

0

ممبئی :کرناٹکا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار درشن پر جیل میں ساتھی ملزم کر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2024 میں ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں اداکار  گزشتہ 2 سال سے جیل میں قید ہیں،اس شخص کی لاش نالے سے برآمد ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹکا ہائیکورٹ کی جانب سے اداکار کی ضمانت منظور کی گئی جسے بھارتی سپریم کورٹ نے منسوخ کردیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اداکار اس وقت جیل میں قید ہیں اور ان پر اب ساتھی ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اداکار پر الزام ہے کہ وہ ساتھی ملزم کو سوتے وقت لاتوں سے مارتے ہیں اور ساتھ ہی بدتمیزی سے بات کرتے ہیں جس سے پریشان ہو کر دونوں شریک ملزمان نے حکام سے دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو اب جیل میں ناصرف قواعد پر عملدرآمد کرنے بلکہ انہیں قطار میں لگ کر کھانا لینے اور اپنا واش روم خود صاف کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.